پاکستان نے طور خم پرافغانستان کے ساتھ سرحد کے آرپار پیدل نقل و حرکت ہفتے میں چار روز کیلئے بحال کردی ہے۔وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے شہری اب ہر منگل، بدھ ، جمعرات اور ہفتے کو مقامی دستاویزات پر دونوں ہمسایہ ملکوں میں آمد ورفت کرسکیں گے۔طورخم سرحد کے ذریعے آر پار نقل و حرکت صرف مستند پاسپورٹ اور ویزے پر ہی ہوسکے گی۔