لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بنکنگ جرائم کورٹ نے شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ایم سی بی بنک کے نائب صدور کی ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عاصم سوری اور اظہر محمود کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نائب صدر ایم سی بی عاصم سوری نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے جبکہ نائب صدر اظہر محمود نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔