شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس: عدم تعاون پر نجی بنک کے 2 نائب صدور کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Sep 30, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بنکنگ جرائم کورٹ نے شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ایم سی بی بنک کے نائب صدور کی ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عاصم سوری اور اظہر محمود کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نائب صدر ایم سی بی عاصم سوری نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے جبکہ نائب صدر اظہر محمود نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں