شرقپور‘ قرآن محل کے کنوئیں سے مقدس کاغذات نکالتے 2 طالب علم جاں بحق

Sep 30, 2021

فیروزوالا‘ شیخوپورہ‘ جوئیانوالہ (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) تھانہ شرقپورکے علاقہ13 چک میں واقع (قرآن محل) کے کنویں سے مقدس کاغذات نکالتے ہوئے دو نوجوان طالب علم حافظ علی حمزہ اور  زاہد علی زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے فوراً باہر نکال لیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے دونوں طالب علموں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ بتایا جاتا ہے کہ قرآن محل کنوبں میں پانی بھر جانے کے باعث طالب علم  مقدس کاغذات نکالنے کے لیے کام کر رہے تھے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ متوفی طالبعلم حافظ علی حمزہ عمر 20 سال بہاولپور اور متوفی حافظ زاہد علی 4 چک رسالہ شیخوپورہ کا رہنے والا تھا۔

مزیدخبریں