چین پاکستان اقتصادی راہداری کو افغانستان تک وسعت دی جائے، سردار مسعود 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آزاد جموں و کشمیر  کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ افغانستان سے غیرملکی انخلا کے بعد امن کو  لاحق سنگین خطرات  اس بات کا متقاضی  ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کو افغانستان تک وسعت دی جائے، خطے کے امن کیلئے افغانستان میں چین کا کردارمزید مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر استور  ہونا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، کورونا کی جنگ میں کامیابی کا سبق پوری دنیا کو چین سے سیکھنا پڑے گا، آفت ہو یا  کڑی آزمائش، یہ قوموں کے عزم و ہمت کے امتحان کا وقت ہوتا ہے، چین نے وائرس کو شکست دے کر جو مثال قائم کی ہے  وہ اقوام عالم کیلئے سبق آموز اہمیت کی حامل ہے کورونا کی جنگ کو شکشت دینے کے لیے  پاکستان بھی پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لائبریری میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوامی جمہوریہ چین  کے بچوں کے فن پاروں  پر  مشتمل کتاب ’’بہار کے منتظر‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کیا وزیراعظم معائنہ کمیشن  کے رکن سید ابو احمد عاکف، سبینہ ذاکر، ضمیر اعوان اور راجہ جاوید نے بھی  تقریب سے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن