اولپنڈی،(نیوزرپورٹر)راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے نویں میچ میں جی ایف ایس سندھ نے بلوچستان کو 77 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔176 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم محض 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر زاہد محمود کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے اوپنرز عبدالواحد بنگلزئی اور امام الحق نے 46 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی تاہم مڈل آرڈر بلے باز اس مثبت آغاز کا فائدہ نہ اٹھا پائے اور سندھ کی جانب سے بچھائے گئے اسپن کے جال میں پھنس گئے۔ رہی سہی کسر شاہنواز دھانی نے اپنی برق رفتار باؤلنگ سے ٹیل اینڈرز کو پویلین کی راہ دکھا کر نکال دی۔ سندھ نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ بلوچستان کے خرم شہزاد، کاشف بھٹی اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیشنل ٹی ٹونٹی،جی ایف ایس سندھ نے بلوچستان کو 77 رنز سے ہرادیا
Sep 30, 2021