قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق،پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈمیڈیا پروفیشنلز بل منظور

Sep 30, 2021

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس شازیہ مری کی سربراہی میں منعقد ہوا ، کمیٹی نے پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈمیڈیا پروفیشنلز بل 2021اور کام کی جگہوں پر حراساں کرنے کاترمیمی بل اتفاق رائے سے پاس(منظور) کرلیا،حکام نے بتایاکہ پاکستان میں افغانستان کے موجودہ صورت حال کے بعد کوئی مہاجر پاکستان نہیں آیا،پاکستان میں 5سے 6لاکھ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں ۔کمیٹی میں شیریں مزاری اور محسن داوڑ میں تلخ جملوں کاتبادلہ ،محسن داوڑنے الزام لگایاکہ وزارت کے حکام پڑھے بغیرکمیٹی میںآتے ہیں جس پر شیریں مزاری نے کہاکہ ہم پڑھ کرآتے ہیں۔ حکام نے بتایاکہ رحیم یارخان مندرحملے کیس میں ایس ایچ او کونوکری سے برخاست کردیاہے 250اہلکار سکیورٹی کے لیے لگائے ہیں نقل مکانی کرنے والے واپس آگئے ہیں ،کمیٹی نے اگلے اجلاس میںافغان مہاجرین کے حوالے سے سیکرٹری وزارت داخلہ کوکمیٹی میںطلب کرلیا،خواجہ سراوں پر حملے کے حوالے سے انسانی حقوق کمیٹی کی سب کمیٹی شائستہ پرویز کی سربراہی میں بنادی گئی۔اجلاس میں شائستہ پرویز ، غزالہ صفی، رخسانہ نوید، لعل چند، محسن داوڑ شریک ہوئے۔وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے شرکت کی۔

مزیدخبریں