اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ اور جی20 میں شامل ممالک میں کیے گئے ایک سروے کے شرکاء نے تجویز دی ہے کہ ٹیکس نظام کوچھوٹے کاروباری اداروں اور افراد کی کورونا سے بحالی میں مددکیلئے استعمال کرنا چاہیے۔ سروے میں 8ہزار افراد نے شرکت کی جو ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(ACCA)، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آسٹریلیا و نیوزی لینڈ (CA&D) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس(IFAC) نے کیا تھا۔سروے میں شامل افراد نے ٹیکس بریکس کی پر زور تائید کی تاکہ موسمی بحران کے خلاف جنگ اور ریٹائرمنٹ کے لیے سیونگز جیسے ’عالمی میگا ٹرینڈز‘ سے نمٹا جا سکے۔