پی ڈی ایم انتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم مستردکرچکی،حافظ حمداللہ

Sep 30, 2021

 اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے ترجمان حافظ حمداللہ نے وزیراعظم عمرا ن خان اوروفاقی وزیر فوادچودھری کے انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی مجوزہ انتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم مستردکرچکی ہے یہ پی ڈی ایم کے سربراہ ،سٹیرنگ کمیٹی اورمجلس عاملہ کے اجلاسوں کامتفقہ اصولی فیصلہ ہے پی ڈی ایم کایہ بھی فیصلہ ہے کہ ہم انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم کیلئے حکومت کیساتھ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہرکسی بھی صورت میں نہیں بیٹھیں گے جوحکومت ناجائز اوردھاندلی کی پیداور ہے  ان کوانتخابی اصلاحات کرنے کاکوئی جوازنہیں ہے الیکشن کمیشن بھی حکومتی انتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم پر37 اعتراضات اٹھاکرمستردکرچکا ہے دراصل ای وی ایم،آر ٹی ایس کا،،ری پلے ہے اورآنے والے الیکشن کوچوری کرنے کا حکومتی منصوبہ ہے کیونکہ پی ٹی آئی کویقین ہے کہ آنے والے الیکشن اگرصاف اورشفاف ہوئے توعوام انہیں مسترد کریگی اس لئے ای وی ایم مسلط کرنے پربضد ہے اگرسلیکٹیڈ وزیراعظم اور سلیکٹیڈ اورامپورٹڈ حکومت نے زورزبردستی جبراورطاقت کے بل پرانتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم مسلط کی تو پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سخت ردعمل دینے کے ساتھ ساتھ ہرسطح پرچیلنج کریگی پی ڈی ایم سلیکٹیڈ اورامپورٹڈ حکومت کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیگی۔

مزیدخبریں