ملک کو اصل درپیش مسئلہ الیکشن کی شفافیت ہے،شبلی فراز 

اسلام آبا د (خصوصی نا مہ نگار) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی شبلی فراز نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہہر یونین کونسل کے ممبران سے مسائل کا پوچھا اورہم نے پورے ڈسٹرک کوہاٹ کا سروے کیا، عموما پانی کا مسلہ ہر جگہ پر پایا گیا، سڑکیں بنانا پانی کا مسلہ یہ گورننگ باڈی کے لوگ دیکھتے ہے،ہماری حکومت کی کوشش رہی ہے کہ گورننگ باڈی کو سپورٹ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ای وی ایم کی پائیداری سب سے اہم ہے ملک کو اصل درپیش مسئلہ الیکشن کی شفافیت ہے جبکہ ہارنے کے بعد کہا جا تا ہے کہ دھا ند لی ہو ئی ہیمیر ے وزیر برائے سائنس اینڈٹیکنا لو جی بننے کے بعد ا ای وی ایم پہلا پروجیکٹ تھا کچھ لوگ ایسے ہیں جو یہ چاہت ہیں کہ الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہوںجبکہ باہر رہنے والوں کو بھی آئی وٹنگ کے ذریعے وٹنگ کا موقع مل سکے گا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی شبلی فرازنے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہم نے ایک راستہ اور حل پیش کیا ہے، الیکشن کمیشن جو چاہتا ہے وہ راستہ اختیار کرے جبکہ ٹیکنالوجی کا دور ہے مسائل کا حل ٹیکنالوجی میں ہی تلاش کرنا پڑے گا۔ ،ہم چاہتے ہیں آئندہ انتخابات ایسے ہوں کہ ہارنے والا ہار اور جیتنے والا جیت قبول کرے،ٹیکنالوجی کا دور ہے مسائل کا حل ٹیکنالوجی میں ہی تلاش کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن