کینیڈامیں مقیم پا کستانیوں کے مسائل تر جیحاً حل کرینگے ، امیر خرم راٹھور 

 اسلا م آبا د (خصوصی نا مہ نگار) کینیڈا میں پاکستان کے قائم مقیم ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا میں سفارت کے دوران کینیڈا میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں کی خدمت اور انہیں پاکستان کی قومی ترقی میں شریک کرنے کے علاوہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دینے،پاکستان میں مذہبی سیاحت میں کینیڈین عوام کو راغب کرنے اور کینیڈنؤین یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پاکستانی طلبا و طالبات کی تعداد کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دیں گے موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے قومی ترقی میں کردار کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے بلکہ انہیں پاکستان کا اثاثہ سمجھتی ہے ۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے گفتگو کی ہے جس کے دوران افغانستان کے علاوہ دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے مہینوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کینیڈا کے دورے پر آئیں گے جس کے بعد مزید اعلیٰ سطحی رابطوں اور باہمی دوروں کی راہ ہموار ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن