عمرشریف کا طبیعت ناسازی کے باعث جرمنی میں قیام، 15روزکا ویزاجاری

   کراچی)وقائع نگار)معروف کامیڈین عمرشریف کو طبیعت ناسازی کے باعث جرمنی میں قیام کرنا پڑا، جرمنی نے عمرشریف اور ان کی اہلیہ کو15 روز کا ویزا جاری کردیاتفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمرشریف کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ائیرایمبولینس کو جرمنی میں روک لیاگیا،جرمنی پہنچنے پر عمر  شریف کی اہلیہ زریں غزل نے مقامی پولیس اسٹیشن رپورٹ کیا ،اہلیہ زریں غزل کا کہنا ہے کہ عمرشریف کوتھکاوٹ اور ہلکے بخارکی وجہ سے جرمنی میں روکا گیا ہے وہ رات جرمنی میں قیام کریں گے، عمرشریف کا ڈاکٹرطارق شہاب کے مشورے پرجرمنی میں قیام بڑھایاگیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن