کراچی ایئر پورٹ پر  دہرے قتل کے 3 ملزم گرفتار

Sep 30, 2021

کراچی(وقائع نگار)جناح ایئرپورٹ پر اٹلی سے پہنچنے والے دہرے قتل کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے  ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے لیا،ملزمان اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے زین شیخ کے مطابق ابرار حسین، شپرہ اقبال اور رزاق ناصر اٹلی سے استنبول کے راستے سے کراچی پہنچے تھے ملزمان کے خلاف بنی گالہ تھانے اور اسلام آباد انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمات درج ہیں، ایف آئی آرز کے مطابق مذکورہ ملزمان ارشد اور راشد نامی پراپرٹی ڈیلرز کے قتل میں ملوث ہیں،وزارت داخلہ نے ملزمان کے نام امیگریشن اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے تھے، ملزمان کو حراست میں لیے جانے پر ایف آئی اے حکام نے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو مطلع کر دیا،ملزمان کو آج کراچی پہنچنے والی اسلام آباد پولیس ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں