کراچی (وقائع نگار)وزیراعلی سندھ سے کستان میں امریکن مشن کی Charge’d Affairs مس انجلینا اگیلیراور برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،دو طرفہ تعلقات، تعلیم، صحت اور کوویڈ کی صورتحال اور برطانوی کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخی سے متعلق تبادلہ خیال کیاتفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں امریکن مشن کی Charge’d Affairs مس انجلینا اگیلیرنے ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تعلیم، صحت اور کوویڈ کی صورتحال پرگفتگوکرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت نے کوویڈ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت فیصلے کئے،سید مراد علی شاہ نے کہاکہ سخت اقدامات کی وجہ سے وبا پر کسی حد تک کنٹرول رہا،سندھ حکومت ویکسی نیشن بھی بھرپور انداز سے کر رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے تعلیم کے شعبے میں امریکن حکومت کی تعاون کی بھی تعریف کی انہوں نے کہاکہ کراچی میں 7 ڈی ایم سیز ہیں،سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام ڈی ایم سیز کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے ہم کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کو مالی طور پر مستحکم کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ کے ایم سی کے مالی مسائل حل کرنے سے شہر کی بہتر خدمت ہوسکے گی،واٹر بورڈ کا سسٹم بھی ڈونر ایجنسیز کے ذریعے ٹھیک کر رہے ہیں،وزیراعلی نے کہاکہ سندھ حکومت نے شہر کی ٹریفک، انفراسٹریکچر کے مسائل حل کرنے کیلئے پی پی پی موڈ پر پروجیکٹس شروع کئے ہیں علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن کی ملاقات کی ،وزیراعلیٰ سندھ نے برطانوی ہائی کمشنر سے برطانوی کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخی کے حوالے سے بات کی،وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ پاکستان کے عوام برطانوی ٹیم کے منتظر تھے،برطانوی کرکٹ ٹیم اگلے سال پاکستان آئے گی ،برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ کراچی میں بھی میچز کھیلے گی،ملاقات میں کراچی کی واٹر سپلائی اسکیم پربات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو 2 ذرائع سے پانی ملتا ہے،دریائے سندھ اوردریائے حب کے ذریعے جو ناکافی ہیں،سندھ حکومت چاہتی ہے کہ سمندر پر ڈی سیلینیشن پلانٹ لگا کر پانی کا مسئلہ حل کیا جائے،پائلیٹ پروجیکٹ کے تحت ڈی سیلینیشن پلانٹ لگا کر قریبی علاقوں کو پانی دیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ نے برطانوی کمپنیز کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔