کرپٹو کرنسیوں کے لئے  9سالوں سے ستمبر کا مہینہ ستم گرثابت

Sep 30, 2021

کراچی(پی پی آئی)چینی حکومت کی کرپٹو کرنسیوں پرعائد حالیہ پابندی کوڈیجیٹل کرنسیوں میں ٹریڈ کرنے والے سرمایہ کاروں  غیر ضروری بتایا  ہے ان کا کہنا ہے کہ چینی حکومت اس سے قبل بھی 8مرتبہ پابندی لگاچکی ہے یہی سبب  ہے کہ پرانے سرمایہ کاروں نے پابندی  کے فیصلے پر توجہ نہیں دی۔ مجموعی طور پر کرپٹو کرنسیاں ستمبر کے آغاز سے مندی کا شکار ہیں اور یہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ کرپٹو کرنسیوں کے لئے ستمبر اب تک ستم گر ثابت ہوا ہے 2013سے2021کے 9سالوں میں 7 سال ستمبر کے مہینے میں کرپٹو کرنسیاں مندی کا شکار رہی ہیں ان 9سالوں میں 2015اور2016ایسے دو سال ہیں جس میں ستمبر میں مثبت رجحان رہا باقی سات سال مندی کی لپیٹ میں ہی رہے ہیں۔دوسرا اتفاق یہ ہے کہ ان سات سالوں میں ستمبر کے بعد اکتوبر میں ریکوری کا رجحان دیکھنے میں آیا سوائے 2014کے جس میں ستمبر کے بعد اکتوبر بھی منفی زون میں رہا اور ستمبر2018میں مندی کا جو سلسلہ شروع ہوا تو پانچ ماہ تک یعنی جنوری2019تک برقرار رہا۔

مزیدخبریں