ملتان ( سماجی رپورٹر) آل پاکستان بیڈشیٹ اینڈاپ ہولسٹری مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021مکمل ہو گئے۔جسکے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عارف احسان ملک کے بلامقابلہ مرکزی چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں اسکے علاوہ ملتان سے تنویر احمد شیخ سینئروائس چیئرمین اور غالب حیدر قریشی بطور وائس چیئرمین بلا مقا بلہ منتخب قرار پائے۔ اس موقع پر نو منتخب چیئر مین عارف احسان ملک نے کہا کہ وہ خود پر کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔اس موقع پر موجود خواجہ محمد یونس ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اور سابق چیئرمین نے کہا کہ فیصل آباد سے مرکزی چیئرمین کا انتخاب نہایت خوش آئند امر ہے اوراس سے کے مختلف ریجنزکے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔