ملتان (نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کرے۔ملک بھر کی تاجر برادری کورونا وائرس کی وباء کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے۔ایف بی آر کی جانب سے 30 ستمبر تک گوشوارے جمع نہ کروانے والوں ٹیکس گزاروں کو ایک ہزار روپے روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ کرنے کااعلان باعث تشویش ہے۔ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی آخری تاریخ میں 30 نومبرتک توسیع کرے۔
ایف بی آر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع دے : خواجہ سلیمان
Sep 30, 2021