ملتان ( خبر نگار خصوصی) سیکرٹر ی زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی زیر صدارت ایگریکلچر سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گندم کا جدید پیداواری منصوبہ مرتب کرکے کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے لائحہ عمل بنایا گیا۔ اس منصوبہ میں کاشتکاروں کو گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، منظور شدہ اقسام، وقت کاشت، کھادوں کے متوازن و متناسب استعمال اور آبپاشی کے متعلق مکمل آگاہی شامل ہوگی۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ گندم کی پر فصل کیڑوں وبیماریوں کے حملہ کی صورت میں صرف بائیولوجیکل کنٹرول کو ترجیح دی جائیگی ۔ قبل ازیں جنوبی پنجاب میں زمینوں کی مجموعی کیفیت کا جائزلینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے کہا کہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے زمینوں کی صحت کاخاص خیال رکھنا ضروری ہے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹریز بارک اللہ خان، سید نوید عالم، ڈپٹی سیکرٹری آصف رضاملتان، پرنسپل سائنٹسٹ راری ڈاکٹر لعل حسین اختربہاولپور اور ڈی جی خان سے ڈویڑنل ڈائریکٹر زراعت توسیع، سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔
فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے زمینوں کی صحت کاخیال رکھنا ضروری : سیکرٹری زراعت
Sep 30, 2021