ملتان ( جنرل رپورٹر )ہندوکمیونٹی کی سماجی رہنما شکنتلا دیوی سے بالمیک مندر میںگزشتہ روز اداکار و اینکرپرسن احمر علی نے ملاقات کی اور انکو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہم لوگوں کے عقیدے الگ ہیں روحانیت کے راستے الگ ہیں۔ہمیں اللہ سے ہدایت مانگنی چاہیے۔ بحیثیت پاکستانی ہندو کمیونٹی کے حقوق کی آواز بلند کرنے انکی خوشیوں اور غموں میں شامل ہونے کی ہمیشہ کوشش کریں گے۔