کرپشن کی شکایات ‘ایک ہیڈ کانسٹیبل  اور 3کانسٹیبلز ٹریفک ہیڈ کوارٹر کلوز 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا نے کا کرپشن کی شکایات پر ایک ہیڈ کانسٹیبل اور تین کانسٹیبلز کو ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب لاہور کلوز کردیا ۔ آپریٹر ہیڈ کانسٹیبل تحسین عالم، نائب لائسنس کلرک کانسٹیبل محمد زاہد، نائب لائسنس کلرک کانسٹیبل محمد شفیق اور کمپیوٹر آپریٹر کانسٹیبل محمدسیف النوید کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب لاہور کلوز کردیا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن