فیروز والا( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 138 کے صدر و ضلعی رہنما محمود اختر گورایہ نے کہا نیب اور ایسٹ ریکوری یونٹ کی طرف سے دی گئی تحقیقات کی درخواست پر برطانوی عدالت نے میاں شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کرنے کے فیصلے سے ثابت ہو گیا جھوٹے الزامات تھے میاں شہباز شریف کی بربریت مخالفین کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے جھوٹے الزامات لگانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اگر رتی برابر بھی غیرت ہے تو وہ چلو بھر پانی میں ڈوب مریں مسلم لیگی رہنما محمود اختر گورایہ نے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر حق اور سچ کی جیت ہوئی ہے اور اللہ تعالی کی مہربانی سے مسلم لیگ (ن )سرخرو ہوئی ہے یہ فراڈیوں کا ٹولہ ، نیب نیازی گٹھ جوڑ آج اپنے منفی انجام کو پہنچ گیا ہے اور انشاء اللہ اب وہ وقت بھی دور نہیں جب منگا لی سے اکتاے ہوئے غریب عوام سڑکوں پر نکل کر اس نیازی کو اسلام آباد سے چلتا کریں گے انہوں نے کہا میاں شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کو بد نام کرنا کرپٹ حکمرانوں کا مجرمانہ فعل ہے جس پر انہیں اب معافی مانگنی چاہیے۔