لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی روبینہ جمیل نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کی حکومت عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دینے تہیہ کررکھا ہے۔ آٹا ، گھی چینی اور دالوں پر سبسڈی فراہم کرنے سے غریب عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی یہ پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے جسے جتنا بھی سراہا جائے کم ہے۔