شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف کسی مہم کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی انکے خلاف عدم اعتماد لائیں گے،اپوزیشن جماعتوں سے ملکر پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے ایسی تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی صفر ہے اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے پنجاب میں گڈ گورننس کا فقدان ہے،تھانوں سرکاری دفاتر میں عوام کو خوار کیا جارہا ہے، یہ ایک منٹ کیلئے بھی برداشت نہیں مگراس کے خلاف کسی بھی تحریک کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی انکے خلاف عدم اعتماد لائیں گے، اپنے ایک بیان میں پیر اشرف رسول نے کہا کہ حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا آغاز موسم ٹھیک ہوتے ہی کردیا جائے گا پیپلز پارٹی کا اپنا منشور ہے۔ پہلے مرحلہ میں ہر بڑے شہر میں جلسے جلوس ہونگے پھر اسلام آباد کی طرف فائنل راونڈ لانگ مارچ ہوگا جس پر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں میاں نواز شریف صحت یاب ہوکر وطن واپس آجائیں گے انکی میڈیکل رپورٹ موجود ہے وہ ابھی واپس نہیں آسکتے انکے علاج میں کوڈ 19 رکاوٹ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی صفر‘ اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا : پیر اشرف رسول
Sep 30, 2021