پاکستان شاہینز آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرینگے

Sep 30, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان شاہینز آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کریں گے۔پاکستان شاہینز 21 اکتوبر کو سری لنکا پہنچیں گے، دورے میں 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان شاہینز کا پہلا 4 روزہ میچ 28 اکتوبر اور دوسرا 4 نومبر کو ہو گا۔ٹور کا پہلا ون ڈے میچ 10 نومبر کو، دوسرا 12 اور تیسرا 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں