فلپائنی باکسر مینی پکیائو نے ریٹائرمنٹ لے لی ‘صدارتی الیکشن لڑینگے 

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) فلپائن کے انٹرنیشنل باکسر مینی پکیائو نے باکسنگ کو خیربا کہنے کا اعلان کر دیا ‘مستقبل سیاست سے جوڑینگے ۔ ملٹی ڈویژن عالمی چیمپئن فلپائن میں سینیٹر بھی ہیں نے ملک کے 2022ء میں ہونے۱والے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کیاکر دیا ہے ۔ 42سالہ پکیائو نے کہا کہ میں نے آخری گھنٹی سن لی ہے اور باکسنگ کا کیر یئر ختم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ زندگی کابہت مشکل تھا۔ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے لڑوں گا۔ باکسنگ سے کیر یئر کی تبدیلی حوصلہ بڑھائے گی ۔فیملی ‘دوستوں ‘مداحوں کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہوں ۔ زندگی میں جو کچھ مکمل کیا اسے کبھی فراموش نہیں کرسکوں گا۔ 

ای پیپر دی نیشن