وسیم خان کے مستعفی ہونے سے سیاہ دور کا خاتمہ ہوا: نعمان بٹ 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر نعمان بٹ نے کہا ہے کہ وسیم خان کے مستعفی ہونے بدترین اور سیاہ دور کا خاتمہ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے دور میں ملکی کرکٹ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان میں ہر سطح کی کرکٹ تنزلی دیکھنے میں آئی، پاکستان سپر لیگ جیسا کامیاب برانڈ تنازعات کا شکار رہا، پی ایس ایل کی ویلیو کم ہوئی، ہزاروں کرکٹرز اور کھیل سے منسلک افراد کیلئے بہتر کھیل اور روزگار کے مواقع ختم کر دیے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اقربا پروری عروج پر رہی، منتظمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، من پسند اور نااہل افراد کو بھاری تنخواہوں پر اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا۔ قومی ٹیم کی کارکردگی مسلسل زوال کا شکار رہی۔ کلب کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا، کھلاڑیوں کے معاشی مستقبل کو یکسر نظر انداز کیا گیا لیکن آفیشلز کو بھاری تنخواہیں دی گئیں۔ وسیم خان کا استعفیٰ تباہی کے دور کا اختتام ہے۔ نئے چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے بہت امیدیں ہیں۔ گراس روٹ کرکٹ کو بہتر کرنے کیلئے انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ ہمارا مقصد ملک کے مقبول ترین کھیل کا فروغ ہے۔ احسان مانی نے نالائق لوگوں کو اہم عہدوں پر تعینات کیا کھیل کی بہتری کیلئے اس ناکام ٹیم کے باقی ارکان کو بھی گھر بھیجنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...