پی سی بی میں ڈائریکٹر کرکٹ کا  عہدہ متعارف کرانے کا پلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ متعارف کرانے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کی جگہ اب ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں قانونی پیچیدگیوں کے حل کے بعد ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ لایا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین کے پاس چیف ایگزیکٹو کے اختیارات کا بھی آئینی جائزہ لیاجا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن