کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ 30ستمبر1988کی مناسبت سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ سانحہ 30ستمبر کے شہداء اور شہدا ء ایم کیو ایم کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج کثیرالسان مہاجر قومیت نے نہ صرف اپنے تشخص کو قائم کیا ہے بلکہ اپنی شناخت کو بھی منوایا ہے اور یقینا یہ کارواں ایک علیحدہ صوبے کی شکل میں اپنی منزل پر پہنچ کر دم لے گا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کے عوام میں نچلی سطح پر مہاجر قومیت اور اس کے تشخص کو اجاگر کریں اور اپنی توانائیاں صوبے کے حصول کے لئے یکجا کریں۔مہاجر قوم سانحہ 30ستمبر1988کے ذمہ داروں ڈاکٹر قادر مگسی،ودود مہری اور صفدر سرکی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر یہ مطالبہ کیا کہ سانحہ 30ستمبر سمیت تمام ایسے واقعقات کے اسباب کا تعین کرنے اور ذمہ داران کو بے نقاب کرنے کے لئے ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے جو ایک ٹائم فریم میں اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ منظر عام پر لائے ۔
خالد مقبول صدیقی
مہاجر قومیت نے اپنا تشخص قائم کیا اور اپنی شناخت منوائی‘ خالد مقبول صدیقی
Sep 30, 2021