کراچی (نیوزرپورٹر) سول ہسپتال کراچی سمیت ملک بھر میں ایدھی فانڈیشن اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سعید قریشی نے کلیکشن پوائنٹ سینٹرل لیبارٹری سول ہسپتال کراچی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سربراہ ایدھی فانڈیشن فیصل ایدھی اور پروفیسر سعید قریشی نے کلیکشن پوائنٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر فیصل ایدھی نے کہا کہ الحمدللہ ایدھی فانڈیشن بلاتفریق رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس سول ہسپتال کراچی ڈاکٹر نور محمد سومرو نے کہا کہ سینٹرل لیبارٹری سول ہسپتال کراچی ایک جدید اور بہترین لیبارٹری ہے جہاں تمام ٹیسٹ بلکل فری کئے جاتے ہیں۔تقریب میں پروفیسر امجد سراج، اے ایم جنرل ڈاکٹر نصراللہ میمن،ڈاکٹر سریش کمار، سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف صدر سول ہسپتال کراچی یوسف خان،سمیت تمام فیکلٹی ممبرز،ایڈمینسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سول ہسپتال کراچی، ڈاکٹرز، نرسس، اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود تھے۔اس موقع پر انچارج سینٹرل لیبارٹری ڈاکٹر غلام فاطمہ نے کہا کے کلکشن پوائنٹ کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے جس سے مریضوں کو سہولت اور آسانی سے سروس فراہم کی جا ئے گی۔
کلیکشن پوائنٹ افتتاح