کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ۔ن۔ سندھ کے نائب صدر کراچی کے حلقے NA-243 سے مسلم لیگ۔ن کے امیدوارشیخ محمد شاہجہاںنے امریکی سینیٹرز کی طرف سے پاکستان پر پابندیوں کے مطالبے کو ریاست کے لئے نئے طوفان کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے بدلتے تیور پاکستان کے لئے نئے امتحان کا باعث بن سکتے ہیں۔تیزی سے تبدیل ہوتی خطے کی صورتحال میں قوم کو میاں نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔پاکستان اقوام عالم میں تنہا اور معاشی محاذ پر کمزور ترین سطح پر آچکا ہے۔ ملک کی بقا سلامتی اور ترقی کے لئے ملک کی تمام جمہوری قوتوں اور ریاستی اداروں کا اتحاد ناگزیر ہوچکا ہے۔ قائد میاں محمد نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور صوبائی نائب صدر شیخ محمد شاہجہاں نے اسلام آباد اور پنجاب کے دورے کے بعد کراچی پہنچنے پر پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنمائوں ڈاکٹر پروفیسر مسعود کاظمی، اقبال خاکسار، عالمگیر شیخ، مسلم لیگ(ن) ضلع غربی کے سیکریٹری اطلاعات عبد الحمید بٹ، عبد الرشید شیخ، محمد شریف، اقبال سلیمانی اور دیگر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد امریکہ کی سوچ میں تبدیلی خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔ دنیا کے امن اور عالمی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو نظر انداز کر کے پاکستان پر پابندیاں لگانے کا امریکی سینیٹرز کا مطالبہ پاکستانی قوم کی جانی و مالی قربانیوں کی توہین کے مترادف ہے
شیخ محمد شاہجہاں
امریکہ کے بدلتے تیور نئے امتحان کاسبب بن سکتے ہیں‘ شیخ محمد شاہجہاں
Sep 30, 2021