کراچی (وقائع نگار)پاکستان پیپلزپارٹی امریکہ کے صدرمحمدخالداعوان نے پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء عالم مسعودکوامریکی ریاست ٹیکساس کے شہرہیوسٹن میں پیپلزیوتھ ونگ کاصدرمقررکردیا،محمدخالد اعوان نے امیدظاہرکی کہ عالم مسعودکوپیپلزیوتھ ونگ ہیوسٹن کاصدرمنتخب ہونے سے پیپلزپارٹی امریکہ میں مزیدمضبوط اورمستحکم ہوگی اس موقع پرعالم مسعودنے کہاکہ وہ پارٹی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے، انہوں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوکے امریکی دورے کوپاکستان کے لیے مثبت قراردیتے ہوئے کہاکہ قوم کو پیپلزپارٹی کی نوجوان قیادت سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں ،امریکی حکومت بھٹوخاندان کی قدرکرتی ہے اوربلاول بھٹوکے حالیہ دورے سے پاکستان اورامریکہ کے درمیان بہترتعلقات کی فضاء ہموارہوگی۔
عالم مسعود