کراچی(نیوز رپورٹر)مرکزی رہنما انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن آزادکشمیر عبدالجلیل رضا نے کہا ہے کہ آذاد کشمیر بلخصوص نیلم ویلی کی عوام کے لیے نیا دور شروع ہوگا۔ بلدیاتی الیکشن میں عوام حقوق العباد کے لیے اور اخوت اور بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے نئے نظام کے ساتھ خود کو بدلے گی۔جاگیرداروں وڈیروں۔ کو مسترد کرے گی۔ ضلع نیلم کے نوجوانوں اپنے حقوق کے لیے خود آگے بڑھو ایک قافلے کی صورت میں ایک عظیم قوم بن کر ایک عظیم معاشرے کی تشکیل کے لیے ہم آواز ہوکر آگے بڑھو۔ حق کی آواز کا ساتھ دو۔ کسی کے ساتھ ظلم زیادتی برداشت نہیں کریں گے نظام بدلنا ہے تو پتھروں پر تارکول دیکھ کر نہ بدلو۔ بلکہ نظام بدلنا ہے تو انصاف اور غریب کی سر کی چادر کے تقدس کی حفظات کرکے نظام بدلو۔ میں ظلم جبر سود مفاد پرستی قبضہ مافیا۔ کرپٹ عناصر کے خلاف میدان میں آیا ہوں ایک حق اور سچ کی آواز کے ساتھ۔۔۔۔ اور نیلم کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کروں گا۔ میری ویلی کے مزدور کسانوں کمزور غریب لوگو۔ دولت پروٹوکول سے نکل کر حق سچ کے لیے ہمارا ساتھ دو۔انہوں نے کہا کہ ہماری اصل طاقت عوام ہے جو انصاف کی طلبگار ہے کمزور لوگوں کو سہارا چاہے انکو آواز چاہے انکو وہ ہمدرد نمائندہ چاہے جو ذاتی مفادات اور پسندیدہ غیر پسندیدہ سے باہر نکل کر حق بات کرے۔ اس کے لیے آپ. عوام نے خود کو بدلنا ہے ایک انقلابی سوچ اور قافلہ تیار کرناہے یہ تب مکمن ہے جب آپ خود آگے بڑھیں گے۔
عبدالجلیل رضا
آزاد کشمیر نیلم ویلی میں نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہوچکا‘ عبدالجلیل رضا
Sep 30, 2021