کراچی (نیوزرپورٹر) کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر نے درجنوں ٹھیلے سیمیا کے شکار بچوں کے بے روزگار والدین، معزور افراد، اور مستحق افراد میں تقسیم کئے گئے۔ ٹھیلے حاصل کرنے والے افراد نے اپنی گھر کے کرائے،بچوں کی تعداد،اسکول فیس کے مسائل ،غربت اوربیماری گاری کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلی بتایاکہ ٹھیلے ملنے کا ہمیں یقین نہیں آرہاکہ جدید ٹھیلوں کے ساتھ اس میں سامان راشن اور دیگر فروخت کرنے والا بھی سامان موجود ہے ،انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات اور کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر کے چیئرمین محمد اقبال کے یہ احسانات ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر کے چیئرمین محمد اقبال نے کہاکہ آج کے اس مہنگائی کے دورمیں لاکھوں روپے کے ٹھیلوں کی تقسیم میں ہمارے ساتھ جن اللہ کے نیک بندوں نے تعاون کیا ہے اس کو دنیا میں سب دیکھ رہے ہیں اور اس کا اجر انہیں آخرت میں بھی ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام کو رکشے بھی تقسیم کئے اور آج مفت ٹھیلے اور اس میں سامان جس کی قیمت 60 ہزار روپے سے زائد ہے وہ مفت تقسیم کررہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ آج تک غریبوں کے لئے کسی نے نہیں سوچاہوگا لیکن ہم نے سوچا بھی اور ان کے یہ فراہم بھی کئے تاکہ اس دور میں وہ کسی کے محتاج نہ ہوسکیں۔ کاشف اقبال تھیلے سیمیاسینٹر کی انتظامی افسران شمائیلہ خالد اور مریم عاصم نے ٹھیلوں کی تقسیم کے حوالے سے بتایاکہ یہ ٹھیلے مکدا فیملی،موتی والا فیملی،بٹ فیملی،محمد توفیق فیملی،شگاگوقرآن اور سنہ سسٹر فیملی،زبیربھیلا فیملی،مسلم ٹریڈنگ ،محمد ایس سلمان فیملی،جعفر علی خان،شگاگو میمن جماعت سسٹر گروپ اور مسز سائرہ کئیر آف روبینہ محسن کی جانب سے یہ رکشے مستحق افراد میں مفت تقسیم کئے گئے
تھیلی سیمیا