حیدرآباد (نامہ نگار / پی پی آئی) حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، دادو، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور گھوٹکی کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان شہروں میں ہوا کا کم دباؤ 30 ستمبر تک طوفان کی شکل اختیار کرلے گا ۔موسمی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد، دادو، میں شہری سیلاب آسکتے ہیں جبکہ آندھی طوفان سے کمزور اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہیمحکمہ موسمیات نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ سمندری حالات خراب رہیں گے اور بہت زیادہ خراب بھی ہوسکتے ہیں۔ ماہی گیروں کو تجویز دی گئی ہے کہ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں۔ اس سے قبل اندرون سندھ ہونے والی گزشتہ بارشوں کا پانی بھی بیشتر علاقوں سے نہیں نکالا جا سکا ہے۔
بدین، ٹھٹہ، ساحلی پٹی پرموسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی
Sep 30, 2021