راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی پی او محمد احسن یونس کی زیر صدرات پوٹھوہار ڈویژن میں قتل کے زیر تفتیش55 مقدمات کے مدعیوں سے میٹنگ کی گئی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ ،ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال،ایس ڈی پی اوز اورتفتیشی افسران بھی موجود تھے میٹنگ کا مقصد تفتیشی افسران کی موجودگی میں مدعی مقدمہ سے بات چیت اوران کو مقدمہ کی پراگریس سے آگا ہ کرنے کے ساتھ ساتھ مدعی مقدمہ کے تحفظات دور کرنا تھاسی پی اونے مختلف مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری ،چالان کی تکمیل ،شواہد کے اصول کے حوالے سے ٹائم لائن دیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں اس موقع پر مختلف مقدمات کے مدعیوںکا کہناتھاکہ یہ ایک اچھی پریکٹس ہے۔ سینئر افسران کے سامنے تفتیش کی پراگریس سے آگاہی اورسی پی اومحمد احسن یونس کی جاری کردہ ہدایات سے ہمیں اطمینا ن حاصل ہوا ہے۔
سی پی او کی زیر صدارت قتل کے زیر تفتیش55 مقدمات کے مدعیوں کیساتھ اجلاس
Sep 30, 2021