اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ٹیلی نا ر پاکستان نے تیز رفتار کنکٹیویٹی کے ساتھ خطے کو بااختیار بنانے کیلئے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اضافی سپکٹرم حاصل کرلیا، ٹیلی نا ر پاکستان نے سپکٹرم کی حالیہ نیلامی میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان (اے جے کے اور جی بی میں اضافی سپکٹرم حاصل کرلیا جس سے علاقے میں ٹیلی نار پاکستان کے مجموعی سپکٹرم میں 16.2MHz کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اضافی سپکٹرم کے حصول سے ٹیلی نار پاکستان اپنے وائس اور ڈیٹا سروسز کے ذریعے علا قے میں اپنی سروسز میں مزید بہتری اور توسیع دے سکے گا۔ ٹیلی نار پاکستان نے 1800MHzبینڈ میں 1.2MHz اور2100MHzبینڈ میں15MHzاضافی سپکٹرم حاصل کیا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان 2006سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو جدید مواصلاتی خدمات کے ذریعے بااختیاربنارہا ہے اور گزشتہ پندرہ سالوں میں صارفین کے اعتماد نے ٹیلی نار پاکستان کو علاقے میں مارکیٹ لیڈر بنا یا ہے۔ اضافی سپکٹرم سے خطے میں صارفین کو بڑے پیمانے پر مواصلاتی خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔
ٹیلی نا ر پاکستان نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اضافی سپکٹرم حاصل کرلیا
Sep 30, 2021