ملکی بقاء اور تحفظ کیلئے نوجوانان اہلسنت کا کردار اہم : آل پارٹیز کانفرنس

Sep 30, 2021

ملتان (سماجی رپورٹر) متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ  پاکستان کی بقاء اور تحفظ کے لئے نوجوانان اہل سنت نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے لیکن میلاد منانے والے یہ عاشقان رسول ہر دور میں نظرانداز کئے گئے ہیں۔ متحدہ میلاد کونسل کے قیام سے میلاد منانے والوں میں شعور بیدار ہوا اور وہ متحد ہو کر اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء نے ملتان انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلوس ہائے میلاد کے تمام راستوں کو فوری طور پر ٹھیک کیا جائے اور وہاں پر صفائی کا بہترین انتظام کیا جائے۔کانفرنس کی صدارت قاری ناصر میاں نقشبندی نے کی اور پیر سید غلام یزدانی گیلانی،ولایت مصطفی گیلانی مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس سے زاہد بلال قریشی،علامہ عبد الحق مجاہد، سید علی رضا گردیزی،ڈاکٹر اشرف قریشی، بابو نفیس احمد انصاری،حاجی اقبال عادل،پیر عزیزالرحمن خان قادری،عزیز الرحمن انصاری،حافظ معین خالد، میاں عامر محمود نقشبندی  و دیگر شریک تھے۔

مزیدخبریں