پنڈی گھیب(نامہ نگار)ضلعی چیئرمین عشر و زکو ۃکمیٹی اٹک شیر علی اعوان نے کہا ہے کہ سابقہ دورِ حکومت میں پنڈی گھیب شہر کے حصے میں آنے والے ساڑھے 12 کروڑ روپے میں سے بڑے پیمانے پر خردبرد کی گئی مگر صوبائی وزیر ریوینیو کرنل(ر) ملک محمد انور خان نے اقتدار میں آتے ہی عوامی پیسے کے غلط استعمال پر نوٹس لیا اور متعلقہ ٹھیکیدار کو نقصان پورا کرنے کا حکم دیا،شہر کے 12 وارڈز ہیں اگر ایک ایک کروڑ روپے فی وارڈ صحیح طریقے سے استعمال ہوتا تو آج شہر کا حلیہ بہتر ہوتا مگر مسلم لیگ (ن) کے دور میں عوامی حقوق کے لیئے میر جعفر اور میر صادق ثابت ہونے والے کمیشن مافیا نے اقتدار کا غلط استعمال کیا،شہر کی سڑکوں کی تعمیر کے دوران غیر معیاری میٹریل استعمال کیا گیا ، مین سڑک پر سٹریٹ لائٹس کے کھمبوں اور فور کور تاروں کے سسٹم کو تباہ کر دیا گیا جس سے لاکھوں روپے نقصان ہوا اور سٹریٹ لائٹس کا نظام تاحال بحال نہ سکا ہے،کالج چوک سے آگے سڑک کو کھودنے کے بعد تعمیر نہ کیا گیا جس سے اہلیانِ علاقہ کو چار سال اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔اب جبکہ ٹھیکیدار جب تک بقایا رہ جانے والی سڑکیں معیار کے مطابق مکمل نہیں بنائے گاہم اسکا احتساب جاری رکھینگے۔