وہاڑی(نامہ نگار)آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین ارشاد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ بڑا تاجر اور صنعت کار تو پہلے ہی سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہے اور صدارتی آرڈیننس چھوٹے تاجروں پر بم گرانے کے مترادف ہے چھوٹی چھوٹی دوکانوں پر بھی ڈیوائسز لگانے کے نوٹس آرہے ہیں ایک ایسی پرچون کی دکان جس میں تین لاکھ کا کل کاروبار ہوگا اگر وہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے نوٹس کی تعمیل نہیں کرے گا تو اسے تیس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے یہ اور ایسی بہت سی ترامیم چھوٹے تاجر کا معاشی قتل ہے انجمن تاجران اس ظلم و زیادتی پر خاموش نہیں رہے گی اور اسلام آباد احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی سے آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر اسلام آباد روانگی کے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں سینئر نائب صدر میاں ساجد آصف،اکبر علی سندھو شیخ جاوید کالا،امتیاز مغل،حاجی اللہ دتہ اور سمران ستار جبکہ میلسی سے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ محمد سلیم،محمد امجد انصاری،حاجی محمد اسلم،راؤ شفیق،چوہدری زاہد،عبدالرزاق بھٹہ اور راو وقار وکی، بورے والا سے عثمان جمیل بھٹی،عمر بھٹی،مکرم محمود چشتی اور چوہدری ثاقب شامل ہیں۔