پاکستان:کورونا کی چوتھی لہر مزید 39 زندگیاں نگل گئی، 24 گھنٹے میں 1 ہزار 742 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  سے 12 لاکھ 45 ہزار 127 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 27 ہزار 729 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 39 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52ہزار635 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ 86 ہزار106 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3.30فیصد رہی۔


سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ اوراموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 31 ہزار 92 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 617جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 57ہزار458کورونا کیسز اور 7 ہزار 382اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 73 ہزار 796افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 537جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 32 ہزار 916 کیسز اور 348اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 321افراد کورونا سے متاثر جبکہ 184جاں بحق ہوئے۔
آزاد کشمیر میں 34 ہزار 127افراد کورونا سے متاثر جبکہ 738جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 5 ہزار 417افراد متاثر جبکہ 923انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 47 ہزار 832ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 377مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 69 ہزار 566 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

ای پیپر دی نیشن