فلم و ٹی وی کے معروف اداکار فہد مصطفی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کے شہر راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت 8 شہروں میں سینما کھولنے کی اجازت ملنے کا اعلان سن کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ فہد مصطفی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے شیئر کیے گئے سینما گھروں کے کھلنے سے متعلق نوٹیفیکیشن کو ری شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں دل والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے واہ واہ لکھا ہے۔ واضح رہے وفاقی وزیر اطلاعت کی جانب سے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وبا کے کیسز میں کمی آنے کے بعد سینما گھروں کے کھلنے سے متعلق نوٹیفیکیشن شیئر کیا گیا تھا۔