امریکا کے شہر لاس اینجلس کی عدالت نے پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی درخواست پر والد جیمز اسپیئرز 13 برس سے گلوکارہ کی زندگی اور رقم پر حاصل 'سرپرستی' کو معطل کردیا۔جیمز اسپیئرز گزشتہ 13 سال سے بیٹی کے قانونی سرپرست تھے اور گلوکارہ انہیں ہٹانے کی خواہاں تھیں۔برٹنی اسپیئرز کی خواہش کے باوجود کم از کم 3 مرتبہ عدالت نے ان کے والد کو سرپرست کے طور پر ذمہ داریاں جاری رکھنے کا حکم دیا تھا لیکن بعدازاں خود جیمز اسپیئرز نے سبکدوشی کے لیے رضامندی ظاہر کردی تھی۔برٹنی اسپیئرز کے مطابق جج کی جانب سے والد کو حاصل قانونی 'سرپرستی' معطل ہونے پر وہ خوشی سے سرشار ہیں۔
برٹنی اسپیئرز کے والد کی 13 سالہ”سرپرستی“ معطل
Sep 30, 2021 | 14:25