چلی ،جنگل میں آتشزدگی سے 1100 ہیکٹر رقبے پر واقع درخت جل کررکھ

چلی کے ساحلی شہر لاس ویکاس کمیون کے جنگل میں آتشزدگی سے 1100 ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر واقع درخت جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ چینی خبرر ساں ادارے نے چلین حکام کے حوالے سے بتایا کہ  شمالی ساحلی شہرلاس ویکاس کمیون کے جنگل میں لگنے والی آگ نے 1100 ہیکٹر سے زائد رقبے پر موجوددرختوں کو راکھ کا ڈھیر بنادیا ہے،علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔چلی کی نیشنل فاریسٹری کارپوریشن (کوناف) کے مطابق دو روز قبل دارالحکومت سانتیاگوسے تقریبا 240 کلومیٹر شمالی علاقے کے جنگل میں لگنے والی آگ لاس ویکاس تک پھیل گئی ہے جس سے اب تک 1100 ہیکٹر سے زیادہ رقبہ جل کرراکھ ہوچکا، تاہم آگ سے کسی گھر یا شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔کوناف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر روڈریگو منیتا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آگ بجھانے کے لیےچار ہیلی کاپٹر ، دو طیارے اور فائر بریگیڈ کے 45 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن