عدالتی فیصلے سے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بیگناہی ثابت ہو گئی : لیگی خواتین 

Sep 30, 2022


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی صدر روبینہ خلیل ،جنرل سیکرٹری خولہ امجد، سینئر نائب صدر ماریہ علی ،انفارمیشن سیکرٹری مدیحہ شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے سے پارٹی کے مرکزی رہنماو¿ں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سچائی پوری پاکستانی قوم پر عیاں ہوگئی ہے‘ مخالفین جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلیں وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے آ ج بھی مسلم لیگ ن ہی ملک کی بڑی سیاسی ،عوامی اور جمہوری جماعت ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کی شعبدہ بازی کا وقت ختم ہو چکا ہے اب وہ دوبارہ وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

مزیدخبریں