ٹائیفائیڈ خطرناک ‘مضر صحت خوراک اور پانی بیماری کا سبب: ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی

Sep 30, 2022


 ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) ٹائیفائیڈ ایک خطرناک اور جان لیوا بیماری ہے جس سے کافی اموات بھی واقع ہو چکی ہیں, ٹائیفائیڈ بخار ایک بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ منہ کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے اور اندر جا کر انتڑیوں کو نقصان پہنچاتا ہے ,گندا پانی , مضر صحت خوراک, ٹائیفائیڈ کی بڑی وجہ ہے بخار کھانسی جسم درد پیٹ کی خرابی ٹائیفائیڈ کی علامات ہیں اس مرض سے شفاءیاب ہونے کے بعد بھی کچھ لوگوں کی فصلات میں اس مرض کا جراثیم مہینوں تک خارج ہوتا رہتا ہے یہ بیماری برسات اور تیز گرم موسم میں زیادہ پھلتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی سٹی پریس کلب صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ سے بچاو¿ کے لئے ہاضمہ درست رکھیں , قبض نہ ہونے دیں ابلا ہوا پانی استعمال کریں ۔

مزیدخبریں