شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیری حربے برداشت نہیں‘ ڈپٹی کمشنر لودھراں

Sep 30, 2022


لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بابر رحمن وڑائچ نے کہا ہے کہ افسران اور ملازمین عوام کے مسائل فوری حل کریں اور تمام امور صاف و شفاف انداز میں انجام دیئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جائز مسائل کے حل میں تاخیری حربے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف شعبہ جات کے معائنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک احمد فراز اعوان اور دیگر افسران بھی ا±ن کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر بابر رحمن وڑائچ نے ایچ وی سی برانچ، کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس برانچ، فنانس اینڈپلاننگ برانچ، جنرل برانچ، ایس این اے آفس، شعبہ شکایات سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران و ملازمین کو دلجمعی سے کام کرنے اور سائلین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں