قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو پھرچابیاں سونپ دی گئیں: عمران پرویز دھول


خانیوال(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری مہر عمران پرویز دھول نے کہا کہ پاکستان میں قانون صرف غریب کیلئے رہ گیا ہے امیر تو پروٹوکول کیساتھ جرم کرکے حکمرانی کیلئے آرہے ہیں ان حالات میں ایک روٹی چور سالہا سال جیل کاٹتا ہے جبکہ ملکی وسائل کو لوٹنے والے پروٹوکول کیساتھ واپس لائے جارہے ہیں اس سے بڑھ کر ملک و قوم کی کیا بدقسمتی ہوگی ؟ وہ یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو ملکی خزانے کی چابیاں سونپ دی گئی ہیں ان حالات میں پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکے گا۔

کوئی اقتدار میں آنا چاہتا تو کوئی 
اقتدار بچانا چاہتا ، عوام کی کوئی پرواہ نہیں: میاں مجیب ھانس،حاجی رمضان 
اڈالاڑ(نمائندہ نوائے وقت)حکمران، سیاستدان آڈیو لیکس معاملے میں مصروف ہیں۔ سیلاب زدگان کی بحالی، بجلی بل، مہنگائی ایشو دیوار سے لگا دیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار میاں مجیب ھانس(اوورسیز)حاجی رمضان عرف پپو پہلوان(سی اوقدرت ٹاون اڈالاڑ) نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کوئی اقتدار میں آنا چاہتا ہے کوئی اقتدار بچانا چاہتا ہے سیاسی لڑائیوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، عوام کے بجلی کے بل ادا نہیں ہو پارہے ہیںکسی کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن