کہروڑپکا(نیوز رپورٹر،خبر نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دو روزہ فری آئی کیمپ سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کراچی اورپاک آرمی کے تعاون سے صبح نوبجے سے 4بجے تک لگایا گیا جس میں 16افراد پر مشتمل ڈاکٹر و عملہ نے 5ہزار کے قریب مرد و خواتین مریضوں کا چیک اپ کیا ڈیڑھ سو کے قریب مریضوں کا آپریشن کیا گیا۔لینز ڈالے گئے اورادویات بھی مفت فراہم کی گئی ۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد خادم نے میڈیا کو بتایا کہ عملے کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئی جبکہ آنے والے مریضوں کے لئے بیٹھنے اورپانی کا مناسب انتظام کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کہروڑپکا میں آنکھوں کاڈاکٹر کافی عرصہ سے نہ ہے ۔میری درخواست پر سی ای او ہیلتھ لودھراں نے آئی سرجن ڈاکٹرسہیل ارشد کو ہفتے میں تین دن سوموار،بدھ اورجمعہ کے لئے عارضی بنیا دوں پر تعینات کردیا گیا جس سے آنکھ کے مریضوںکو بہت فائدہ ہو گا۔