ٹاٹےپور تا ملتان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گڑھے پڑ گئے، گزرنا محال

Sep 30, 2022


ٹاٹےپور( نامہ نگار)ملتان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار چلنے والی گاڑیاں کھٹارہ بنتی جارہی ہیں ایمرجنسی میں مریض کو ہسپتال لیجانے میں بھی مشکلات سفر کرنے والے اذیت سے دوچار ہیں ٹاٹےپور سے براستہ بوھڑ سجان پور تا این ایل سی بائی پاس تک ملتان برانچ پر جو ڈبل روڈ ہے وہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے گہرے گڑھے پڑ جانے سے گزرتا محال ہو کر رہ گیا رہی سہی کسر مٹی اور ریت سے لوڈ ٹرالیوں نے پوری کررکھی ہے ٹاٹےپور ودیگر ملحقہ علاقوں کا ملتان جانے کے لیے ایک ہی روڈ ہے جو سیاستدانوں کی عدمِ توجہی کے باعث مکمل ختم ہو چکا ہے، ٹاٹےپور ودیگر ملحقہ علاقوں کے سنجیدہ افراد نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر ملتان اور وزیراعلی پنجاب سے فوری روڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں