کوٹ ادو میں پانی کے 50سے زائد پروجیکٹس مکمل کر چکے : کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ، الٹرا فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

Sep 30, 2022


کوٹ ادو( خبر نگار )ہیلپنگ ہینڈفار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام کوٹ ادو میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے وارڈ نمبر14ایف میں الٹرا فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاح کے موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ محمد سلیم منصوری نے کہا کوٹ ادو میں پانی کے 50سے زائد پروجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں، اس موقع پر معززین علاقہ میں سے گفتگو کرتے ہوئےچوہدری محمد جمیل نے کہا کہ اس طرح کے پروجیکٹس یقینا ً مقامی کمیونٹی کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہیلپنگ ہینڈ کے ڈائریکٹر پروگرامز عارف خلیل نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ پاکستان بھر میں دس ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔تقریب میں کوٹ ادو کے 2سو 50بچوں میں ہائیجن کٹس بھی تقسیم کی گئیں،تقریب میں ریجنل منیجر جودت کامران، ریجنل ایجوکیشن آفیسر چوہدری زاہد اجمل اور دیگر معزرین علاقہ نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں